the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ورنگل 8؍مارچ (اعتماد نیوز)گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن انتخابات کی آج رائے دہی کی گنتی ہوگی۔ ۔کامیابی اورناکامی سے متعلق امیدواروں میں تجسس اور بے چینی پائی جاتی ہے ۔ہر نکڑ اور ہوٹلوں کے علاوہ جہاں چار افراد جمع ہوجاتے ہیں وہاں کونسے ڈویژن میں کون کامیاب ہوگا سے متعلق چرچہ ہورہے ہیں ۔چہارشنبہ کے صبح 8بجے سے ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔اینوماملا زرعی مارکٹ یارڈ میں اس کے لئے گریٹر کارپوریشن کے عہدیدار درکار انتظامات کئے ہیں ۔ووٹوں کی گنتی کیلئے 400افراد عملہ کو متعین کیا گیا ہے۔ نتائج سے متعلق ٹی آر ایس ،کانگریس ،بی جے پی ،بائیں بازو کی جماعتیں ،اور آزادامیدواروں میں بے چینی دیکھی جارہی ہے ۔ہر سیاسی پارٹی کے قائدین یہ سونچ رہے ہیں کہ ہمیں کتنے نشستیں حاصل ہونگی ؟گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لئے کوئی جوش و خروش نہیں دکھایا ۔گریٹر ورنگل حدود میں جملہ 58ڈویژنس موجود ہیں۔جس میں 70سے 89پولنگ ہونے والے ڈویژن 12ہیں ۔60سے لیکر 70فیصد ووٹ پولنگ ہونے والے 16ڈویژن ہیں ۔50سے 60فیصد ووٹ پول ہونے والے ڈویژنس 20ہیں ۔40تا 50ووٹ پولنگ ہونے والے ڈویژنس 10ہیں ۔وردھنا پیٹ ،پرکال کے حلقہ اسمبلی حدود میں موجود 11ڈویژنس میں پولنگ فیصد زیادہ رہا ۔تلنگانہ راسٹرا سمیتی ،بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار تمام ڈویژنس سے مقابلہ کیا ۔جبکہ تلگودیشم 51،کانگریس 49،سی پی ایم 12،سی پی آئی 7،امیدوار کے علاوہ آزاد امیدوار 154،افراد انتخابی میدان میں تھے ۔بعض



ڈویژنس میں ٹی آر ایس اور آزاد امدواروں میں سخت مقابلہ درپیش رہا ۔جس کے سبب پارٹی امیدواروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔بہر حال آج کے نتائج کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔12یا ایک بجے تک تمام نتائج کے اعلان ہونے کا امکان ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ٹی آر ایس کو 45سے 52نشستیں حاصل ہونگی ۔واضح رہے کہ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن ووٹ کے رائے شماری میں نئے طریقہ کا ر کو متعارف کروایا جارہا ہے ۔اس ضمن میں کمشنر سرفراز احمد نے کونسل ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گریٹرورنگل میں 58ڈویژنس ہیں ۔د س راؤنڈ میں تمام رائے شماری مکمل ہوگی ۔اینومامولہ مارکٹ یارڈ میں 6گوداموں کو 6کاؤنٹنگ ہال میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ایک راؤنڈ میں 6ڈویژنس کی رائے شماری عمل میں لائی جائے گی ۔ایک کاؤنٹنگ ہال میں 14سے 15ٹیبلس کو مختص کیا گیا ۔جملہ 10راؤنڈس میں 58ڈویژنس کی رائے شماری مکمل کی جائے گی ۔ایک راؤنڈ مکمل ہونے کے ہونے کے لئے 30تا 40منٹ درکار ہونگے ۔عہدیداراس بات کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ 12بجے تک رائے شماری کا کام مکمل کرلیا جائے ۔بہرحال ایک بجے تک تمام 58ڈویژنس کے نتائج برآمد ہونگے ۔2005ء میں لال بہادر کالج ( ایل بی کالج ملگ روڈ ) میں رائے شماری عمل میں لائی گئی تھی ۔اس ضمن میں گریٹر میونسپل کارپوریشن کمشنر جناب سرفراز احمد نے لال بہادر کالج ملگ روڈ ورنگل میں ووٹوں کی گنتی سے متعلق امیدواروں کی شعوربیداری کی ۔اس پروگرام میں 58ڈویژنس کے تمام 398امیدواروں نے شرکت کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.